پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

اسرائیلی اسنائپر نے فلسطینی صحافی محمد ابو سمرہ کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی اسنائپر نے ایک اور فلسطینی صحافی محمد ابو سمرہ کو قتل کر دیا، جس کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد بیاسی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری مظالم دکھانے پر اسرائیل صحافیوں پر حملوں سے بھی باز نہیں آرہا۔

اسرائیل نے ایک اور فلسطینی صحافی محمد ابو سمرہ کو شہید کر دیا، محمد ابو سمرہ کو غزہ کے شمال میں اسرائیلی اسنائپر نے نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

غزہ میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد بیاسی ہو گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے صہیونی فوج نے جبالیہ کیمپ پر بمباری کرکے الجزیرہ کے صحافی مومن الشرافی کے پورے خاندان کو شہید کردیا تھا، مومن الشرافی کے اہل خانہ کے اکیس افراد شہید ہوئے تھے۔

خیال رہے غزہ میں اسرائیل کی بمباری کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، محفوظ زون بھی ڈیتھ زون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

جبالیہ میں گھروں پر چوبیس گھنٹے میں ڈھائی سو حملے کئے گئے ، جس کے نتیجے میں بائیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی ملبے تلے دبے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں