تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت میں صحافی کمسن بیٹیوں کے سامنے قتل

نئی دہلی: بھارت میں معروف صحافی کو بیٹیوں کے سامنے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں صحافی وکرم جوشی کو 5 اور 11 سالہ بیٹیوں کو سامنے قتل کردیا گیا، صحافی نے بھتیجی کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

مقتول صحافی کے اہلخانہ کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن جوشی کو گولی مارنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جوشی کے قاتل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، جوشی نے چار دن پہلے ان کی بھتیجی کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے تھانے گئے تھے اور انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

آر ایس ایف کے ایشیا پیسیفک ڈیسک نے کہا کہ وکرم جوشی کے افسوسناک قتل کے تمام ذمہ داروں کی شناخت کی جانی چاہئے، اور انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

ایشیا پیسیفک ڈیسک کا کہنا ہے کہ ہم اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس سے درخواست کرتے ہیں کہ بطور صحافی اس کے کام سے منسلک ہونے کے امکان کو نظرانداز نہ کریں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہم اترپردیش کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے۔

Comments

- Advertisement -