بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اطہر متین قتل کیس: پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں نجی نیوز چینل سے منسلک صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں، فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے،

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ایس ایس پی سینٹرل تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو آج صبح نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے کہ انہیں نارتھ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل ملزمان شہری کو لوٹنے کے لیے رکے تو ایک گاڑی میں موجود شہری نے ملزمان کو تیزی سے ٹکر ماری۔ جس کے فوری بعد آنے والے صحافی اطہرمتین نے بھی ملزمان کو ٹکر مار کر گرایا اور جسے اطہر متین نے گاڑی ریورس کی،اس دوران ملزمان نے کھڑے ہوکر فائرنگ کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں