اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسرائیل کا میڈیا پر حملہ، صحافی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی میڈیا کی گاڑی پر بمباری کے نتیجے میں صحافی جاں بحق ہو گیا۔

اسرائیلی حملے میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے صحافی عصام عبداللہ جاں بحق ہوئے جب کہ رائٹرز کے صحافی طائرالسوڈانی اور مہرنازیہ زخمی ہونے والوں ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں الجزیرہ کی رپورٹر کارمین جوخادر اور کیمرہ پرسن ایلی برخیا شامل ہیں۔ یہ واقعہ الماالشعب میں لبنان اسرائیل سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پیش آیا۔

غزہ پر اسرائیل بمباری سے جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوج نے جان کر صحافیوں کو نشانہ بنایا صحافی اپنی پریس کی گاڑی کیساتھ کھڑے تھےجان کر حملہ کیا گیا۔

Israeli shelling kills Reuters videographer in Lebanon, 6 others injured |  CBC News

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مشرق وسطیٰ ڈیسک کے سربراہ جوناتھن ڈغر کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لبنان میں مارے جانے والے صحافی قابل شناخت تھے اور جنگجوؤں سے گھرے ہوئے نہیں تھے۔

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہمارے پاس ابھی تھوڑی بہت معلومات کم ہیں لیکن ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ جان بوجھ کر حملے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک تمام معلومات کو دیکھنے جا رہے ہیں لیکن اگر یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تو ہم جنگی جرم کی بات کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں