گھوٹکی : صحافی محمد بچل گھنیو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ان کو ڈاکوؤں نے گاؤں پر حملے میں قتل کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صحافی محمدبچل گھنیو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی سمیرنورچن نے بتایا کہ ایک روزقبل نجی ٹی وی کے رپورٹرکو ڈاکوؤں نے گاؤں پرحملے میں قتل کردیا تھا تاہم گرفتار ملزم شوکت کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش تحصیل اوباڑو میں منتقل کردی گئی ہے، ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے تاہم ایف آئی آردرج نہیں ہوئی اور حملہ اوروں کا تعاقب کررہے ہیں۔