اسلام آباد : دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے جےپی مورگن نے پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئےبہترملک قرار دے دیا اور کہا رواں سال پاکستان کا جی ڈی پی4.7فیصدہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے جےپی مورگن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئےبہترملک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کا جی ڈی پی4.7فیصدہوگا اور گورنمنٹ سیکیورٹیزمیں رسک فیکٹرنہ ہونےکےبرابر ہے۔
جےپی مورگن رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں2024تک ریٹ آف ریٹرن8.25فیصدہوگا، جی ڈی پی تناسب میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل کم ہوگا، جس کے باعث ترسیلات زرمیں کمی سمیت کھانےپینےکی چیزوں میں مہنگائی کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے جےپی مورگن نے اپنی رپورٹ میں اپنےسرمایہ کاروں کو کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جے پی مورگن نے 2021میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال معاشی حجم 329 ارب ڈالرہوگا۔
دنیا کے بڑے سرمایہ کاری کے مالیاتی ادارے JP Morgan نے اپنی رپورٹ جاری کردی۔اپنےسرمایہ کاروں کا کہا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔جے پی مورگن نے 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کی ہے۔آئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالرہوگا pic.twitter.com/DvgZVD2fqf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 10, 2021
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی پیشنگوئی کردی، جس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گاجو 2020میں 87.6تھی۔
جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی پیشنگوئی کردی۔جس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گاجو 2020میں 87.6تھی https://t.co/VX1eegA942
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 10, 2021