پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈینگی وائرس سے متاثرہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈینگی وائرس سے متاثرہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر محمودالحسن انتقال کرگئے ، سندھ میں رواں سال ڈینگی سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ جناح اسپتال کے ڈاکٹرانتقال کرگئے ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر محمودالحسن جناح اسپتال میں تعینات تھے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےکےدوران سندھ میں ڈینگی کے مزید27 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں رواں سال ڈینگی سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 26 اور ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعداد6ہزار 146ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 24 گھنٹےکے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 27 مریض رپورٹ ہوئے ، جن میں 13 کا تعلق لاہور سے ہے، محکمہ صحت نے بتایا رواں سال پنجاب میں ڈینگی کیسزکی تعداد27ہزار758ہوچکی ہے، جن میں سے 18ہزار233کیسز صرف لاہور میں سامنے آئے۔

سیکریٹری عمران سکندرکا کہنا تھا کہ گزشتہ روزشیخوپورہ سےڈینگی کےباعث ایک موت رپورٹ ہوئی ، رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے154اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے ماہرین صحت نے ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ سے متعلق ایک مربوط اور مشترکہ پروگرام تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں