اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جوانی پھر نہیں آنی2، کم وقت میں پچاس کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے اٹھارہ دن میں پچاس کروڑ کا بزنس کرکے تمام ریکارڈز توڑدیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سینما گھروں پر اٹھارہ دن بعد بھی بھی راج جاری ہے، اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فلم کی ٹیم کو مبا رک باد دی ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں فلم کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ہے، عالمی باکس آفس پر اٹھارہ دن میں پچاس کروڑ کا بزنس کرنے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے‘‘۔

یاد رہے کہ ریلیز کے پہلے روز فلم نے دنیا بھر میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا تھا، جس میں پاکستان سے 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل یہ فلم اب تک آنے والی پاکستانی فلموں میں کم ترین وقت میں دس کروڑ 72 لاکھ روپےبزنس کرنے کا اہم سنگ میل بھی عبور کرچکی ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی 2 ، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم کی بکنگ کے لیے سینما گھروں میں بے تحاشہ رش ہے اور شائقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو جلد سے جلد پردے پر دیکھ لیں۔

جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

معروف بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی کراچی میں اپنے مختصردورے کے دوران’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ دیکھنے کے لیے وقت نکالا، انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، معروف اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتفاقیہ طور پر یہ فلم ایک پاکستانی لڑکے اور ہندوستانی لڑکی کی محبت کی محبت کی داستاں ہے جو کہ بہت متاثر کن ہے، یہ ایک عمدہ رومانوی فلم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں