پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جج آفتاب آفریدی قتل کیس: سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کا بیٹا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر: پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں مزید 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیرِحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمرود میں کارروائی کرتے ہوئے علاقےغنڈی سے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ، گرفتارملزمان کا تعلق باڑہ سے بتا یا جا تا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کے بیٹا اور ایک وکیل بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل پولیس کی جوائنٹ آپریشن ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور اہلخانہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور اور خیبر کے کئی علاقوں میں چھاپوں کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

ڈی پی اوشعیب کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی کریں گے، ایف آئی آرمیں شامل 2 گاڑیاں بھی ریکورکی گئی ہیں، شناخت پریڈعمل کےبعدمزید تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت گزشتہ شب صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، واقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں