امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک مجرم نے عدالت میں خاتون جج پر سزا سنانے کے دوران حملہ کردیا، مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جج میری کی ہولتھس نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرا دیا اور تشدد کرنا شروع کردیا۔
عدالت میں موجود سیکورٹی عملہ جج کو چھڑانے کی غرض سے فوری طور پر حرکت میں آیا، سیکورٹی نے جج کو ملزم سے چھڑایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
Man attacks Las Vegas judge at sentencing pic.twitter.com/nMaJUVapW3
— Daily Loud (@DailyLoud) January 3, 2024
ایک پراسیکیوٹر نے حملے سے پہلے جج کو بتایا کہ ملزم ریڈن پر تشدد جرائم کی تاریخ رکھتا ہے، ملزم گھریلو تشدد میں بھی ملوث ہے اس لیے اسے قید کی سزا سنائی جائے۔
ملزم کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ اسے جیل نہیں بھیجا جانا چاہیے، لیکن اگر یہ جج کے لیے مناسب ہے تو پھر آپ کو بھی وہی کرنا ہوگا جو کرنا چاہئے۔ سیکورٹی نے مجرم کو جیل منتقل کردیا۔