تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

سعودی عرب میں جج رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں جج کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے جج کو پانچ لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

جج کے خلاف کارروائی اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

اتھارٹی نے کہا کہ ابراہیم بن عبدالعزیز الجہانی مدینہ کی اپیل کورٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے، ایک شہری سے پانچ لاکھ ریال وصول کرتے ہوئے پکڑے گئے جو اپنے کیس میں حتمی فیصلے کا مطالبہ کررہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ایسے افراد کا تعاقب جاری رہے گا جو ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کے لیے قانون پر عمل پیرا نہیں ہوتے اور بدعنوانی کے خلاف قانونی کا اطلاق جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار جج کو چار سے پانچ سال قید اور پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رشوت لینے میں ملوث جج نے مقدمے کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی جبکہ جج کے خلاف کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

Comments