اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جج محمد بشیر کی مدت ملازمت سے متعلق وزارت قانون کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے کہ جاری کیسز کو منطقی انجام تک پہچانے کیلئے ان کی ملازمت میں توسیع کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ناہل وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف لندن فلیٹس، العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسمنٹ ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 12 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

احتساب عدالت نےاسحاق ڈارکی جائیداد ضبطگی کےخلاف درخواست مسترد کردی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انوار خان کاسی کی جانب سے لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ جج محمد بشیر کو بطور جج احتساب عدالت میں توسیع دی جائے تاکہ عدالتوں میں جاری کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ججز کی کمی کا سامنا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیٹوں پر 13 ججز کام کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں کے ججز کی نشستوں پر تعیناتی کا حکم دیا تھا جبکہ 13 میں سے 6 ججز صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ہیں۔

شریف خاندان کےخلاف ضمنی ریفرنسزکی سماعت‘ گواہوں کے بیان قلمبند

خیال رہے شریف خاندان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں متعدد کیسز کا سامنا ہے جہاں نوازشریف کے خلاف ضمنی ریفرنسز بھی دائر ہوچکے ہیں، ایسے موقع پر جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 12 کو مکمل ہورہی ہے۔

واضح رہے گذشتہ دنوں قومی احتساب بیورو نے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کے ضمنی ریفرنسز میں مزید شواہد ملنے کا انکشاف کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں