تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

ریپ کے ملزم کو خواتین کے کپڑے دھونے کا حکم دینے والا جج مشکلات کا شکار

نئی دہلی : بھارت اعلیٰ عدلیہ نے ریپ کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے علاقے کی خواتین کے کپڑے دھونے کی شرط رکھنے والے جج سے اختیارات واپس لے لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پٹنا میں ہائی کورٹ نے ایک جج سے اختیارات واپس لیے گئے ہیں کیوں کہ وہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے قبل سے پر عجیب و غریب شرائط عائد کرتا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج اویناش کمار نے ریپ کیس میں گرفتار ایک ملزم کو ضمانت دیتے وقت شرط عائد کی کہ وہ علاقے کی تمام خواتین کے کپڑے دھو کر استری کرے گا اور ان کے گھروں پر پہنچا کر آئے گا۔

گاؤں کی کونسل کی سربراہ نسیمہ خاتون نے اے ایف پی کو بتایا کہ جج کے اس فیصلے پر گاؤں کی تمام خواتین خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ہے اور اس سے خواتین کے احترام میں اضافہ ہوگا اور وقار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

اویناش کمار نے غیر قانونی طور پر اشیائے خورد و نوش فروکت کرنے والے شخص ضمانت پر رہائی کے بدلے 25 گھرانوں میں دو دو کلو دال تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی، جس میں 25 فیصد گھرانوں کا دلت ہونا ضروری تھا۔

اسی طرح متعدد افراد پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں گرفتار شخص کو ضمانت دینے سے قبل شرط رکھی کہ وہ روزانہ پانچ آوارہ کتوں کو کھانا کھلائے گا جب کہ ایک اور ملزم کو اپنے گھر کے سامنے نالے کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی۔

ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویناش کمار کو تاحکم ثانی معطل کردیا۔

Comments

- Advertisement -