جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ججز تعیناتی کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی نہ ہونے پر آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب کو ایک اور موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سےاستفسار کیا بینکنگ عدالتوں میں ججز کیوں نہیں لگائے جارہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہمیں کوئی مشاورت نہیں کرنی اور نہ ہی تعیناتی پر کوئی اعتراض ہے،جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کردار سامنے ہے، پنجاب حکومت کیوں معاملے کو لٹکارہی ہے۔

- Advertisement -

حکومتی کمیٹی کےکنوینرکی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے کہا کہ کنوینرنےعدالت کو بتایاججزتعیناتی کامعاملہ پنجاب کابینہ کےپاس ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الجادٹرسٹ کیس کی روشنی میں ججزکی تعیناتی چیف جسٹس کا اختیار ہے تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ججز تعیناتی پر حکومت کو اعتراض نہیں۔

عدالت نے حکم دیا آئندہ سماعت سے پہلے ججز تعینات نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود پیش ہوں، عدالت نے ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو گزشتہ سماعت پر آخری موقع دیا،ججز نہیں لگانے اور بار بار تاریخ مانگنی ہے توواضح بتایاجائے تاکہ عدالت اپناحکم سنائے۔

عدالت نے حکم دیا آئندہ سماعت سے پہلے ججز تعینات نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود پیش ہوں۔

عدالت نے خصوصی عدالت میں ججزتعیناتی کیلئے حکومت پنجاب کو ایک اور موقع دے دیا اور کیس کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں