پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

جوڈیشل کمیشن نے سندھ  ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے نو ججز کی نامزدگی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور جسٹس محمد سلیم جیسر پرمشتمل ہوگی۔

آئینی بینچز کے لیے جسٹس ذوالفقارعلی سانگی، جسٹس ارباب علی، جسٹس یوسف علی، جسٹس خادم سومرو، جسٹس ثنا منہاس کے نام شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا۔

آئینی بینچز کے لیے نوججز کے حق میں گیارہ ووٹ آئے، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اختلافی رائے دی، چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں