منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

جوڈیشل کمیشن پرمزید بحث کی ضرورت نہیں ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے اسلئے اس پر مزید بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ کر احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور اُن کی اہلیہ کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں اور ممکنہ کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وزیر اعظم اسے قبول کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے،بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیوروکے علاوہ تمام سیکیریٹ فنڈز ختم کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں ،ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے۔ مستحکم معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ٹانگیں نہ کھینچی جائیں۔

آئی ڈی پیز کی بحالی پر تیس ارب روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جب ترقی کی طرف گامزن ہونے لگتی ہے، اس کیخلاف سازشیں ہونے لگتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا ایک سو بیس دن کے دھرنوں نے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس ہو تو ثابت کیا جائے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں