منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آْباد: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی کو بھی سپریم کورٹ کو جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنور کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے آرٹیکل 181 کے تحت جسٹس گل حسن کو قائمقام جج سپریم کورٹ لگایا ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس گل حسن کا نام قائمقام جج سپریم کورٹ کے لیے دیا۔

علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ میں جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں قائمقام جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں