جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

عدالتی اصلاحات پر تینوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہوگیا، بلاول، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آئینی ترامیم کے حوالے سے عدالتی اصلاحات پر جے یو آئی ف پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ نون نے بھی حامی بھرلی۔

اس حوالے سے جاتی امراء میں ہونے والی سینئر رہنماؤں کی مشاورت ہوئی، اجلاس میں میاں نواز شریف، صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مشاورت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں پی پی چیئرمئین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکر گزارہیں، کل پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق ہوا تھا، آج تین جماعتوں میں اتفاق ہوا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی عدالتی اصلاحات لارہے ہیں کہ جس سے ہمارے بڑوں کے لائے ہوئے آئین کا تحفظ ہوگا، آئینی عدالتوں کے ذریعے آئین کی بالادستی، فوری انصاف چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ہے ہم بتدریج اتفاق رائے کی جانب بڑھتے جارہے ہیں، مناسب وقت پر آئینی ترمیم کو اتفاق رائے سے منظور کرائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر ہم 3جماعتوں میں اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

 پی پی  جے یو آئی ن لیگ

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کے لئے تمام تر جدوجہد کررہے ہیں، مذکورہ اصلاحات کے بعد عدالتی نظام سے جلد انصاف مہیا ہوگا، دیگر مجوزہ آئینی ترامیم پر بھی آئندہ چند دنوں میں اتفاق رائے ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق ہونے والی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں مسودے پر اتفاق رائے حاصل کرلیا ہے

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی اور مضبوطی کیلئے ابتدائی مسودہ مسترد کیا تھا، آئینی ترامیم پر پہلا مسودہ نہ کل قابل قبول تھا نہ آج قابل قبول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں