منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات سےمتعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علما اسلام نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے یو آئی مولانا امجد کے مطابق آئینی اور قانونی ماہرین سےمشاورت جاری ہے اور مشاورتی عمل مکمل کر کے آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ جےیوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس3،2مارچ کوسکھرمیں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملکی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان اجلاس کوعالمی اور ملکی صورتحال پربریفنگ دیں گے جب کہ لانگ مارچ سےمتعلق تجاویزکی روشنی میں حکمت عملی بھی طےکی جائےگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جےیوآئی سینیٹ الیکشن میں بھرپورحصہ لےرہی ہے اور امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی سیکرٹری نے بتایا کہ سینیٹ و ضمنی الیکشن کی مہم کیلئےکمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں