ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

جے یو آئی (ف) کا آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا جس میں 24 ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

جے یو آئی (ف) نے مجوزہ مسودہ میں تجویز دی کہ سرکاری و نجی سطح پر یکم جنوری 2028 سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے جبکہ ملک میں اسلامی مانیٹری سسٹم متعارف کروایا جائے۔

سیاسی جماعت نے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دینے، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 5 سینئر ججز پر مشتمل بینچ اور ہائیکورٹس میں چیف جسٹس سمیت 3 سینئر ججز پر مشتمل آئینی بینچ کی تجویز دی۔

- Advertisement -

مسودہ تجویز کرتا ہے کہ آئینی بینچ کو آئینی تنازعات یا تشریح کا اختیار ہوگا، صوبائی آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ہوگی، صدر کی جانب سے بھیجے گئے سوال کی سماعت آئینی بینچ میں ہوگی۔

جے یو آئی (ف) نے 175 اے میں ترمیم، 19ویں ترمیم کا خاتمہ، 18ویں ترمیم کی مکمل بحالی، آرٹیکل 38، 203 اور 243 میں ترمیم کی تجویز دی۔

آئینی مسودہ تجویز کرتا ہے کہ حدود کے ساتھ قصاص اور دیت میں اضافہ کیا جائے گا، ایک سال میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کا جائزہ اور قانون سازی کرنا ہوگی، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 12، 13 اور 14 کا استعمال متاثرہ علاقوں میں کیا جائے۔

اس میں مزید تجویز کیا گیا کہ مسلح افواج کے سربراہان کی ازسرنو تقرر اور توسیع کی منظوری پارلیمانی کمیٹی سے لی جائے، پارلیمانی کمیٹی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی تشکیل دیں جبکہ سفارشات صدر کو بھیجیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں