اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پرامن ماحول کیلیے چند دن الیکشن مؤخر ہونگے تو کوئی مسئلہ نہیں، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول کے لیے چند دن الیکشن موخر ہوں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور کے مطابق ہوگی، جون میں حکومت کے لیے بجٹ دینا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، ریاست مدینہ میں انصاف سب کا حق ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کے نہیں اختر مینگل کے بھی کاغذات مسترد ہوئے ہیں، ان پر اتنے واجبات ہیں اس طرح تو کاغذات مسترد ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، امارت اسلامیہ نے دعوت دی ہے ہوسکتا ہے اگلے ہفتے افغانستان جاؤں۔ہم استححکام کا مقصد لے کر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں