جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ایاز صادق کے بیان پر پی ڈی ایم میں دراڑیں، رہنما جے یو آئی ف نے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کا بیان پی ڈی ایم میں بھی دراڑیں ڈالنے لگا، جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا۔

جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ان لوگوں کو بھی ٹھہراتا ہوں، جو اس قسم کے لوگوں کولاکر مسلط کرتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے، مرحوم قاضی حسین احمد اور عمران خان کو بلایا اور الیکشن کے بائیکاٹ پر لگا دیا اور اپنا مؤقف بدل دیا۔

مزید پڑھیں : میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

یاد رہے مسلم لیگ ن کےرہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا،  بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

ایاز صادق نے مزید کہا  تھاکہ بھارت کے معاملے پر ہم پوری پاکستانی ایک ہیں، اس چیزکومت ابھاریں ،ایک اور وفاقی وزیرکی بات نہیں کرنا چاہتا، اسے معاملے کو جتنا جلد ختم کردیں اتنا ہی بہترہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں