پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے رہنما جے یو آئی (ف) جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) وڈیرہ غلام سرور جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے وڈیرہ غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

افسوسناک واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے قریب دھماکا

ستمبر 2024 میں بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما میر ظہور نادینی جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ میر ظہور نادینی پر نوشکی بوائز کالج کے قریب فائرنگ کی گئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوئے۔

اس سے قبل فروری 2024 میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تھا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس نے بتایا تھا کہ پی بی 3 سے امیدوار مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

اس سے قبل پشین کے پی بی 47 خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 14 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں