پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق فضل الرحمان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فی الحال رہائی ممکن نظر نہیں آتی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ویکفیلڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کا علم نہیں، سنی سنائی بات پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرے اور جلسے ان کا حق ہے اس سے نہیں روکنا چاہیے۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے لیے ایک ماہ مذاکرات ہوئے، ترمیم سے متعلق مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملا، بظاہر نئی ترامیم آنے کا ابھی تو کوئی چانس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 56شقوں کا ڈرافٹ دیا تھا جو مذاکرات کے بعد 22 شقوں پر آگیا ہے، سب چیزوں پر وہ خود آمادہ ہوتے رہے اور پھر واپس لیتے رہے، جمہوریت اسی لیے کمزور ہے کہ سیاست دان کمپرومائز کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں ایک محفوظ پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کا قائل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ پر نواز شریف سے ملاقات طے نہیں ہے لیکن ہو بھی جاتی ہے تو کوئی مضحکہ نہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ عوام میں جارہے ہیں نومبر کے آخر میں سکھر اور 8 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریں گے، ہمارے جلسوں کے بعد ملین مارچ تو بس ایک نام رہ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں