جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’’نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں، پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، ان کی ملی بھگت سے محمد علی درانی، شہباز شریف اور مولانا کو ملے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لیے مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایالیکن زرداری سب پر بھاری نکلے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ ضیا الحق کی برسی سے مسلم لیگ کی سیاست شروع ہوئی اور زرداری نے اسے بینظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا، زرداری نے اپنا ویٹو کا حق پی ڈی ایم سے منوالیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لاہور اجلاس میں پی پی سی ای سی کے فیصلے تسلیم کرلیے گئے، پی ڈی ایم اجلاس میں استعفے ہوں یا سینیٹ الیکشن تمام فیصلے ویٹو ہوگئے، زرداری اور بلاول نے پی ڈی ایم کے تمام فیصلے ویٹو کردئیے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت میں کانٹ چھانٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس کا پہلا نشانہ فضل الرحمان بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حافظ حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں مولانا شیرانی کو مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں پارٹی سربراہ بنانے کی بات کرنے والے ساتھیوں کو خاموش کروایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو ن لیگ، پی پی جیسی نہج پر پہنچایا جا رہا تھا، میں نے اس کے خلاف آواز بلند کی، مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کی حقیقت آج معلوم ہوئی، کاش وہ ہماری بات مان لیتے تو اپنی پارٹی کو اتنا نقصان نہ پہنچتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں