اسلام آباد : مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا، نے کہا بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے اور ثابت ہوگیا یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں ایف اے ٹی ایف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات پر جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا اصل مقصد مدارس کوایف اےٹی ایف کے کہنے پر اس کے حوالے کرنا ہے، ثابت ہوگیا یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں ایف اےٹی ایف کی ہے۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیاایف اےٹی ایف ڈکٹیٹ کرے گا کون سا ادارہ کس قانون کے تحت کام کرے گا؟ قوم پر واضح ہوگیا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں۔
مزید پڑھیں : مدارس رجسٹریشن بل : صدر آصف زرداری کے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ، یہ سوسائیٹیز ایکٹ پڑھتے تو اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی، کیا سوسائیٹیز ایکٹ کا قیام فائن آرٹس کے لئے ہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوان صدر قوم کو بتائے آج تک فائن آرٹس کے ادارے کتنے ہیں، فائن آرٹس کے ادارے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔