پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، رکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ایم پی اے کی وکٹ گرادی، کوہستان سے تعلق رکھنے والے مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے گزشتہ روز ملاقات کے بعد کوہستان کے حلقے 62 سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے نے آج اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف خیبرپختونخواہ سے جاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہستان کے 300 رکنی جرگے نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور کوہستان کے حلقہ پی کے 62 کی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’تحریک انصاف کے اسلام دوست اقدامات سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کررہا ہوں‘‘۔ مولانا عصمت اللہ کوہستان کے حلقہ 62 سے بطور اسمبلی ممبر منتخب ہوئے تھے،  جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر تحریک انصاف نے عصمت اللہ کو بطور امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والے رکن اسمبلی نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی ہے، واضح رہے تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کی دوسری وکٹ گرائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں