منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

8 فروری کو احتجاج کی کال، جنید اکبر نے آگے کا لائحہ عمل بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے آگے کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج سے متعلق3 آپشنز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کا رویہ نہ بدلا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔

انھوں نے عمران خان کی جانب سے 8 فروری کو احتجاج کی کال پر بتایا کہ ہمارے پاس احتجاج سےمتعلق3آپشنزہیں، صوابی، دوسرا آپشن اضلاع میں احتجاج کا ہے، تیسراآپشن یہ ہےکہ ہم تیاری کے ساتھ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ تینوں آپشن پر پارٹی قیادت مشاورت کر رہی ہے، پارٹی جوٹاسک دے گی پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں اداروں اورعوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، ہمارامؤقف تھا جن کے پاس اختیارات ہیں ان سے بات کریں گے، یہ کسی کو وزیر نہیں بنا سکتے ان کے پاس کیا اختیارات ہوں گے۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ ڈیلور نہ کر سکا تو چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ دیدوں گا، وسائل لوٹنے والے کا تعلق اپنی پارٹی سے ہی کیوں نہ ہو کارروائی کروں گا۔

انھوں نے بتایا کہ پی ڈبلیوڈی میں حکومتی شکایات کیخلاف میں کھڑا ہوا اور کچھ لوگ ناراض ہوئے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں