کراچی: معروف نعت خواں اور میزبان جنید جمشید آج بھی کراچی میں صفائی مہم چلائیں گے،جنید جمشید کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملنے سی ایم ہاؤس تک جائیں گے۔
معروف نعت خوان جنید جمشید نے کراچی کو گندگی سے صاف کرنے کا بیڑا اٹھالیا، شہر کی سڑکوں پر صفائی مہم چلاتے جنید جمشید کا کہنا ہے کہ آج وہ ایم جناح روڈ اور لائنزایریا میں صفائی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی غلاظت کا ڈھیر بن رہا ہے، کراچی کی نسبت باقی شہروں میں صفائی کی صورتحال بہتر ہے، جنید جمشید نے صفائی نہ ہونے صورت میں وزیراعلیٰ ہائوس تک مارچ کا اعلان بھی کیا ۔
ان کا کہنا تھا امید ہے وزیر اعلیٰ سندھ ان کی بات سنیں گے، اگر حکومت سندھ کراچی کو صاف کرنے میں ناکام رہی تو کچرے سے بھرے ڈمپر سیم ہاؤس لے جائیں گے۔
جنید جمشید کا کہنا ہے کراچی کے مقابلے میں دوسرے شہروں میں صفائی ہے، جنید جمشید گزشتہ کئی دنوں سے شہر میں صفائی مہم چلاتے نظر آرہے ہیں۔