جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جنید جمشید کی زیرقیادت صفائی مہم، ڈاکٹرفاروق ستاربھی حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی قیادت میں کراچی میں صفائی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراورمعروف اداکار ایاز خان بھی مہم کا حصہ بن گئے۔

Farooq-01

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی کے بعد اب شہر قائد کو کچرے سے صاف کرنے کے لیے مذہبی اسکالر، فنکار، سول سوسائٹی ، فلاحی تنظیمیں اور سیاسی قیادت بھی میدان میں آگئی ہے۔

Farooq-02

جنید جمشید کی زیر قیادت شہر میں صفائی کی مہم کے دوران نیپا چورنگی اور گلشن سے کچرا صاف کیا گیا۔ مہم میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم اور فنکاروں کے ساتھ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کچرا اٹھانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

Farooq-03

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نے کہا کہ حکومت ساتھ دے یا نہ دے ہمیں اپنے حصے کا کچرا خود صاف کرنا ہوگا۔


Junaid Jamshed along with Farooq Sattar… by arynews

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی خوبصورت اور روشنیوں کا شہر تھا،ہم اسے پھرخوبصورت بنائیں گے، جنید جمشید نے کہا کہ شہرصاف نہ کیا تو اتنی بیماریاں پھیلیں گی کہ اسپتال بھرجائیں گے۔

Farooq-04

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے وسائل پر قبضہ کرکے کراچی کو کھنڈر بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے رضا کاروں اور سول سوسائٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی کو صاف کرنے کے لیے آگے بڑھیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہ جاگی تو جلد کراچی کا پورا کچرا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈال دیں گے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں