جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جنید جمشید ودیگر فنکاروں نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں حصہ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جنید جمشید کی قیادت میں فنکاروں نے کراچی کی صفائی کا بیڑا اٹھالیا۔ حکومت ٹھنڈے کمرے میں بیٹھی سوچتی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں اورمیزبان جنید جمشید کراچی کو صاف کرنے کا عزم لیے میدان میں آگئے ۔ بیلچہ اٹھایا اور کچرا اٹھانا شروع کردیا۔

karachi-post-1

لانڈھی کے حسینی چوک کو کچرے سے پاک کرتے ہوئے جنید جمشید کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارا ہے اور ہم ہی اس کو صاف رکھیں گے، اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

صفائی مہم میں معروف اداکار فیصل قریشی اور عدنان صدیقی بھی ان کے ساتھ تھے ۔ فیصل قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودہ گست سے پہلے شہرکو صاف ستھرا کردیں گے۔

karachi-post-2

عدنان صدیقی نے کہا کہ اپنا شہر صاف کرنے کیلئے عوام کو خود آگے آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جنید جمشید نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں جھاڑو لگا کر کچرا اٹھا کر صفائی مہم کا آغاز کیا تھا ۔ جس کا اہتمام انصار برنی ٹرسٹ اور جے ڈی سی نے کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور کارکنان بھی اس مہم میں ان کے ساتھ رہے۔

karachi-post-3

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں