جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

عامر خان کے بیٹے جیند کا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیشکنٹس عامر خان کے بیٹے و اداکار جیند خان کا کہنا ہے کہ میں نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کیلیے آڈیشن دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیند خان نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے فلم ’مہاراج‘ سے ڈیبیو کیا جو نیت فلکس پر ریلیز کی گئی۔

جیند خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اصل میں ’لال سنگھ چڈھا‘ کیلیے آڈیشن دیا تھا جس کے بارے میں والد نے عوامی طور پر بات کی تھی لیکن یہ کامیاب نہیں ہوا، ان کی بہت خواہش تھی کہ میں یہ فلم کروں۔

- Advertisement -

نوجوان اداکار نے کہا کہ یہ وہ آڈیشن تھا جو ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا اور میں نے دیکھا، یہ بہت شاندار تھا اور اگر اس کلپ کو کسی وقت ریلیز کیا جائے تو یہ بہت مقبول ہوگا۔

انہوں نے فلم ’مہاراج‘ میں کرسنداس مولجی کے کردار کے بارے میں بتایا کہ کرسنداس مولجی ایک حقیقی شخص تھے جو 1862 میں ان چیزوں کے بارے میں بات کر رہے تھے جو آج ہو رہی ہیں۔

جیند خان نے کہا کہ کرسنداس مولجی نے جو کچھ کہا وہ آج ہمارے معاشرے میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اُس وقت وہ اس کیلیے لڑ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار اور کہانی بہت متاثر کن معلوم ہوئی کہ اُس وقت ایک ایسا آدمی تھا جس کو اتنی سمجھ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں