منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

جنید خان بھی اپنے والد عامرکی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی ان کی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں، انھوں نے خود اس بارے میں بتادیا۔

نیٹ فلس پر حال ہی اپنی فلم ’مہاراج‘ کی ریلیز کے بع ایک انٹرویو میں جنید سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی طرح پرفیکشنسٹ ہیں اور کیا اس میراث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اس پر اداکار نے واضح کیا کہ وہ صرف اپنے راستے پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں ایسا ہوں، ہر ایک کو اپنا کام کرنا چاہیے، زندگی ہر ایک کے لیے مختلف طریقے سے گزرتی ہے۔ میں اپنے اس سفر سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ والد عامر کو میری فلم پسند آئی۔ لیکن یہ بھی ہے کہ جب وہ سامع کے طور کچھ دیکھتے ہیں تو وہ اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے، اس لیے شاید انھوں نے اسے بھی پسند کیا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان نے 14 جون کو فلم’مہاراج‘ سے نیٹ فلیکس پر ڈیبیو کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراج میں عامر خان کے صاحبزادے کی اداکاری کو کافی سراہا گیا ہے اور ان کی صلاحیتوں کی نقادوں کی جانب سے تعریف کی گئی ہے۔

مہاراج کی شوٹنگ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگئی تھی جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ پی ملہوترا نے انجام دیے ہیں۔

فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں رونما ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے، جنید خان فلم میں صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

اس سے قبل 2019 میں عامر خان نے اشارہ دیا تھا کہ ان کے بیٹے جنید خان بھی جلد فلم انڈسٹری میں آئیں گے۔ تاہم وہ بیٹے کے لیے کسی اچھی کہانی پر مبنی فلم کے منتظر تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں