بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ کو یقین نہیں کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں۔
جنید خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں، لوگ یقین نہیں کرتے کہ میں ان کا بیٹا ہوں، دراصل ہماری ظاہری شکل اور صورت میں کافی فرق ہے اور میں سائز میں اُن سے ڈبل ہوں۔
جنید کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق کے کئی فوائد ہیں، جو میں تسلیم کرتا ہوں اور اس بارے میں زیادہ دباؤ محسوس نہیں کرتا۔
اُنہوں نے کہا کہ فلمی خاندان والا ماحول میرے اردگرد نہیں رہا، دراصل والد آج بھی جوان لگتے ہیں، اسی لیے بہت سے لوگ مجھے اُن کا بیٹا نہیں سمجھتے۔
دوسری جانب ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے مشہور عامر خان کو دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا جیون ساتھی ملنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
مستقبل قریب میں عامر خان کے پاس جشن منانے کیلیے مختلف مواقع ہیں جن میں ان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز، بیٹے جنید کا فلم ’لویاپا‘ سے بڑی اسکرین پر بطور اداکار و پروڈیوسر ڈیبیو، سابق اہلیہ کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی آسکر ایوارڈز میں زبردست دھوم وغیرہ شامل ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کروانے والے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کی مبینہ خاتون دوست کا تعلق بنگلور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے اور ذاتی تفصیلات کو ظاہر نہیں کرنا چاہیے لیکن اداکار نے حال ہی میں اُس خاتون کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا اور ان کی ملاقات اچھی رہی۔
سعدیہ امام کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
اگرچہ خاتون کی شناخت یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن اس پیشرفت سے مداحوں میں تجسس پایا جاتا ہے۔