منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

”مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ مجھے ملکی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جنید خان نے کہا کہ کسی ایک سیاست دان پر تنقید کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اپوزیشن کے حق میں ہوں۔

گلوکار جنید خان نے کہا کہ میں یہ واضح کرتا چلوں کہ میں کسی کے حق میں نہیں ہوں اور نہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی ہے، حقیقی ترقی انفرادی ترقی سے شروع ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی طور پر اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سخت محنت اور سبقت حاصل کرنی چاہیے اور آس پاس کے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

پاکستانی فنکار نے مزید کہا کہ اگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے تو یہ ملک ترقی نہیں کرے گا، اگر آپ خود پر یقین رکھیں گے ترقی ہوگی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”بے رخی“ میں مرکزی کردار نبھانے والے جنید خان کو رواں سال متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گولڈن ویزے سے نوازا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں