بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر میں سر میں گولی مار لی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سیالکوٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر میں سر میں گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مار لی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی اپنے آفس میں موجود تھے جب انھوں نے خود کو سر میں گولی ماری، جس کے بعد انھیں تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جنید تاج بھٹی

ڈی پی او فیصل شہزاد نے بتایا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں، فرانزک اور تفشیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


جناح اسپتال کے باہر ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت


واضح رہے کہ جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں