تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وہ تاریخی دن جب پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا

اٹھارہ جون دو ہزار سترہ وہ تاریخی دن جب پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ہرا کر تاریخ رقم کی۔

آج سے پانچ سال قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 180 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، یہ وہ تاریخی لمحہ تھا جب پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ٹرافی تھامی، لندن کے اوول گراؤنڈ میں پاکستان کی یہ فتح ہمیشہ کے لئے امر ہوگئی۔

میچ کی خاص بات سرفراز کی قائدانہ قیادت اور فخرزمان کی ناقابل شکست سینچری تھی، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے 114 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، محمد حفیظ بھی خوب فارم میں تھے جنہوں نے برق رفتاری سے 57 رنز اسکور کئے۔Imageموجودہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی نے 59 رنز بنائے تھے، پاکستانی اننگز کے آخری لمحات میں عماد وسیم نے برق رفتاری سے 25 رنز اسکور کئے بھارت کو 339 کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

بلے بازی میں دھاک بٹھانے کے بعد باری تھی بولنگ کی، ان فارم فاسٹ بولر محمد عامر سے جو توقعات تھی وہ ان پر پورا اترے اور بھارت پر قہر بن کر ٹوٹے، عامر نے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ بعد ازاں ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین کی راہ دکھائی۔Mohammad Amir reveals how he dismissed Virat Kohli in the 2017 final of the ICC  Champions Trophy | Cricket Countryبھارتی ٹیم محمد عامر کے وار سے ابھی سنبھل نہ پائی تھی کہ حسن علی نے بھی حریفوں پر بجلی گرادی، اور یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لیکر پاکستان کو چیمینئز ٹرافی کے مزید قریب کردیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آل راؤنڈر شاداب حسن کا تذکرہ نہ کیا جائے تو زیادتی ہوگی، بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کے ایل بی ڈبلیو پر ریویو لینے کا وہ منظر پاکستانی شائقین آج تک نہیں بھولے ہیں۔Page 5 - ICC Champions Trophy 2017 final: 5 memorable moments from the  India vs Pakistan match that don't fade awayجب انہوں نے جوشیلے انداز میں کپتان سرفراز احمد سے کہا ‘ یہ ہوگیا’ یہ ہوگیا آؤٹ’ ۔ ریویو لیا گیا جو پاکستان کے حق میں آیا اور بھارتی بلے باز کو پویلین لوٹنا پڑا۔

بھارتی بلے باز ہاردک پانڈیا ہی ایک واحد کھلاڑی تھے، جنہوں نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ رن آؤٹ ہوئے انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنائی اور چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 76 رنز اسکور کئے مگر وہ بھی بے سود رہے۔Hasan Ali bursts out of the shadowsبھارتی ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹی اور یوں پاکستان نے فائنل 180 رنز کے بھاری مارجن سے اپنے نام کیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے آئی سی سی کے کسی اہم ایونٹ میں بھارت کو ہرا کر ٹائٹل تھاما۔

Comments

- Advertisement -