تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جنگل پتھر میں تبدیل، 2 کروڑ سال پرانی شے نمودار، سائنسدان حیران

ایتھنز: آتش فشانی جزیرے ‘لزبوس’ میں 2 کروڑ سال پہلے لاوا اور راکھ میں دب کر پتھر بن جانے والے جنگل سے سالم حالت میں درخت دریافت ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لزبوس سے دریافت ہونے والا دو کروڑ سال پرانا درخت پتھر کی حالت میں ہے، کیوں کہ یہاں پر موجود پورا جنگل ہی آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے اور راکھ سے پتھر میں تبدیل ہوگیا تھا، سائنس دانوں نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

Unique' petrified tree up to 20m years old found intact in Lesbos | Greece | The Guardian

Unique' petrified tree up to 20m years old found intact in Lesbos | Greece | The Guardian

یہ جزیرہ یونان میں واقع ہے، جہاں ماہرین نے فوسل(پتھر) بن جانے والے درخت کی شاخیں اور جڑیں صحیح حالت میں دریافت کی ہیں۔ ایجیئن یونیورسٹی کے جیولوجی پروفیسر نکولس زوروس نے اس درخت کا پتا لگایا جو بچیس سال سے پتھر بن جانے والے جنگل کی کھدائی کررہے تھے۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے ناقابل یقین اور حیران کن دریافت ہے کیوں کروڑ سال گزر جانے کے باوجود درخت کی جڑیں اور تنے سالم حالت میں ہیں۔ خیال رہے کہ اس جزیرے پر کافی عرصے سے تحقیق کا کام جاری ہے۔

نکولس زوروس نے مزید کہا کہ یہ دریافت ہمیں ماضی کے ماحولیاتی نظام سمجھنے میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ جائے دریافت پر سڑک کا کام جاری تھا اس دوران ایک شاخ نظر آئی اور پھر کھدائی کے بعد پورا درخت نمودار ہوا۔

Comments

- Advertisement -