جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

مسقط میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

پاکستان نے فائنل کا شاندار آغاز کیا اور کپتان حنان شاہد نے تیسرے منٹ میں ہی گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

- Advertisement -

تاہم گرین شرٹس کی برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی کیونکہ اگلے ہی منٹ میں ہنڈل نے گول کرکے میچ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم حاوی رہی، دفاعی چیمپئن نے بالترتیب 18ویں اور 19ویں منٹ دلراج سنگھ اور ہنڈل نے گول کرکے برتری 3-1 کردی۔

پاکستان نے کوارٹر کے اختتام میں جوابی وار کیا اور 30ویں اور 39ویں منٹ میں سفیان خان  نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارت کے اریزیت سنگھ اور ہنڈل نے گول کرکے بھارت کی برتری 5-3 کردی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

واضح رہے کہ بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری بار جیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں