بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے عمان کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے عمان کو 7 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مسقط کے دارالحکومت عمان میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس شروع سے ہی عمان کے کھلاڑیوں پر حاوی رہے۔

کپتان حنان شاہد نے پہلے ہی منٹ میں گول کیا پھر کوارٹر ختم ہونے سے پہلے پاکستان نے ایک اور گول کرکے 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

- Advertisement -

آخری کوارٹر ختم ہونے سے قبل پاکستان نے مزید 5 گول اسکورکرکے برتری 7 کردی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے دو بار گیند جال میں پہنچائی، ندیم خان، کپتان حنان شاہد، سفیان خان، قیوم ڈوگر اور بشارت نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان عمان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے اور پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل ملایشیا سے کھیلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں