تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

صدیوں‌ بعد سیارہ زحل اور مشتری کے ملاپ کا دلکش نظارہ ممکن ہوگا

صدیوں بعد آج رات سیارہ مشتری اور زحل کا ملاپ ہوگا اور اس انوکھے و نایاب نظارے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق قدرت نے خلائی سفر کے بغیر سیاروں کی سیر کا موقع فراہم کردیا، آج رات دو سیاروں کا بغیر دوربین کے نظارہ کیا جاسکے گا۔

سیاروں کا سفر کرنے کے شوقین افراد کےلیے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اہم خبر سامنے آگئی، مشتری اور زحل آج رات دو سیاروں کا جوڑا نظر آئیں گے، یہ انوکھا اور نایاب نظارہ سورج غروب ہونے کے بعد آج رات دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں سیارے آخری بار 5 مارچ 1226 کو اتنے قریب آئے تھے۔

ماہرین کے مطابق نایاب نظارہ کراچی یونیورسٹی کی آبزرورٹری میں بھی دیکھا جاسکے گا اور سورج غروب ہونے کے بعد یہ منظر ایک گھنٹے تک یہ منظر دیکھا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -