ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

صرف گنتی کریں اور کروڑوں کمائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے محکمہ جنگلات کو ایسے شخص کی تلاش ہے جو ویران جزیرے میں پرندوں کی گنتی کرسکے اس کے بدلے اسے 95 کروڑ روپے ملیں گے۔

پیسہ کمانے کے لیے معاش ضروری ہے اور معاش حاصل کرنے کے کئی ذرائع ہیں جس میں سب سے بڑا ذریعہ ذاتی کاروبار کے بعد ملازمت ہے جو پیشے کے لحاظ سے مختلف نوعیت کی ہوتی ہیں اور اس کے لیے تعلیم، ہنر اور صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔

تاہم برطانیہ میں ایک ایسی ملازمت بھی ہے جس کے لیے کوئی خاص کام نہیں صرف گنتی کرنا ہے اور اس کے بدلے اسے کروڑوں روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات برطانیہ کو ایک ایسے سائنس گریجویٹ کی تلاش ہے جو دنیا کے دور دراز اور ویران جزیرے ’’گاف آئی لینڈ‘‘ میں جاکر پرندوں کی گنتی کرسکے۔ جو یہ کام انجام دے گا اس کے لیے اسے 45 ہزار کینیڈین ڈالر (پاکستانی 95 کروڑ روپے سے زائد) معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

رضاکار کی تلاش ہے جو دنیا کے بعید ترین اور آبادی سے بالکل پاک جزیرے پر کچھ وقت گزارسکے اور اس کے بدلے 45000 کینیڈا ڈالر کی رقم دی جائے گی جو پاکستانی روپوں میں 95 کروڑ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔

برطانیہ کی رائل سوسائٹی برائے طیران (آرایس پی بی) کی اس ملازمت کے لیے تجربہ کار شخص کو ترجیح دے گا۔

رپورٹ کے مطابق جس جزیرے پر یہ ملازمت انجام دینی ہے یعنی گاف آئی لینڈ جو جنوبی اٹلانٹک میں واقع اور افریقہ سے بھی 2400 کلومیٹر دور ہے تاہم یہ اس وقت بھی برطانیہ کے زیرِ انتظام ہے۔

تاہم یہاں موسمیاتی شدت اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے بہت طویل عرصے تک رکنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر کو جزیرے پر خیمہ زن ہونے کے لیے خطیر رقم دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس جزیرے پر باقاعدہ کوئی انسانی آبادی تو نہیں تاہم صرف 7 انسان موجود ہیں جو مختلف شعبہ جات میں تحقیقات کر رہے ہیں تاہم یہاں 80 لاکھ سے زائد مختلف اقسام کے پرندے موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں