جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لے شفیع محمد صدیقی اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ججز کی تقرری سے متعلق سپریم جوڈیشل کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔

- Advertisement -

پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سےایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں