ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

اس سال اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، جسٹس عامر فاروق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ اس سال اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔

اپنے اعزاز میں دیے گئے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے عشائیے سے خطاب میں جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضلعی عدلیہ انصاف فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس بار ایک جج کو ہائیکورٹ کا جج بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو ہائیکورٹ کے جج کیلیے نامزد ہوئے لیکن بن نہ سکے ان کیلیے بھی مایوسی کی بات نہیں، مجھے آپ کے کام پر فخر ہے، جن ججز کی ترقی ہوئی ان کو مبارکباد اور جن کی نہیں ہو سکی وہ مایوس نہ ہوں آپ بہترین کام کر رہے ہیں آپ کاوقت بھی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ججز سائلین کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کیلیے کام کر رہے ہیں، میں اس سفر میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں مگر آپ لوگ میرے دل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ضلعی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے دروازے ہمیشہ آپ کیلیے کھلے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں