جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جسٹس عائشہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم ‏ہو گیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کےنام پراتفاق نہ ہوسکا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ لائے جانے پر غور مؤخر کر دیا۔ جسٹس عائشہ ملک ‏کی سپریم کورٹ ترقی پر وکلا نے احتجاج کیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب آل پاکستان وکلاکنونشن کامشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمومی ‏تاثر ہے بہت سےمعاملات منصفانہ طریقےنہیں چلائےجارہے سپریم کورٹ میں ججزکاتقررسنیارٹی کی بنیاد پر کیا ‏جائے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز وکلا نمائندگان کی مشاورت سے شفاف بنائے جائیں، آرٹیکل5ڈی ‏میں ترمیم کی مذمت کرتےہیں، وکلا تحفظ بل پارلیمنٹ سے جلد پاس کرایا جائے۔

آل پاکستان وکلاکنونشن میں حکومت سے میڈیا اتھارٹی بل فوری واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں