اسلام آباد : جسٹس علی باقرنجفی نےسپریم کورٹ جج کی حیثیت سےعہدےکاحلف اٹھالیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
تقریب میں جسٹس علی باقرنجفی نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سےعہدے کا حلف اٹھایا ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر سے حلف لیا۔
یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا، صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نےنوٹی فکیشن جاری کیا.
جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ پاکستان کے جج مقرر، صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر کی سپریم کورٹ میں تقرر کی منظوری دی تھی، وہ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے سپریم کورٹ کی دو خالی جگہوں کے لیے نامزد پانچ سینئر ترین لاہور ہائی کورٹ کے ججوں میں سے انتخاب کرنا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس عالیہ نیلم سرفہرست ہیں، ان کے بعد سینئر جج شجاعت علی خان، اور جسٹس نجفی، عابد عزیز شیخ اور صداقت علی خان تھے۔