کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایک بار پھر بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین فواد عالم سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
پی سی بی کی جانب سے 23 اپریل سے شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا اُس کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی اس کے علاوہ اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 32 سالہ ٹیسٹ کرکٹر فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے یا انہیں نظر انداز کیا گیا؟۔
چیف سلیکٹر کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان اور فواد عالم کی ٹیم میں جگہ نہ بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے ٹیسٹ کرکٹر کے حق میں آواز بلند کی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے اکثر کا ماننا ہے کہ فواد عالم چیف سیلکٹر کے بھانجے امام الحق کے مقابلے میں اچھے اور سینئر کھلاڑی ہیں اُس کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے فواد عالم کے لیے اس قدر آواز اٹھائی کہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ فواد عالم کا فرسٹ کلاس ایوریج 55 ہے تو اس سے زیادہ کیا چاہیے؟ آخر کب تک برداشت کریں گے؟ ساتھ ہی اظہر اقبال نے لکھا کہ فواد آپ فکر نہ کریں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں‘۔
What more u need to be selected in the team 55+first class average which is more than tendulkar’s avg and 10,000 runs in FC ?
Akhir kab tk bardasht krein ge #bringbackfawadalam#JusticeForFawadalam@iamfawadalam25
Dont worry we fans are with u u r a true fighter
Fawad alam
— Azhar Iqbal Shah (@IAMAZHARIQBAL5) April 15, 2018
یاسر قریشی نے لکھا کہ ’مجھے ٹیسٹ کرکٹ کے اسکواڈ کا شدت سے انتظار تھا مگر اب میں پاکستان کی سیریز کا کوئی میچ نہیں دیکھوں گا‘.
I was so eagerly waiting for Test Cricket and after the announcement of squad today I don’t even feel like watching Pak Test cricket play anymore #JusticeForFawadAlam
— Yasir (@YasirQureshi88) April 15, 2018
صارف مبشر نے لکھا کہ ’فواد عالم موجودہ وقت میں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا بہترین کرکٹر ہے اور یہی اُن کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘۔
Fawad Alam Is One the Best Batman Of Current Pakistan domestic Era. There is Some Fault in our Domestic. Where Talent Is neglected. @najamsethi you Should Compare Performance of @iamfawadalam25 from current Test team member.#JusticeForFawadAlam pic.twitter.com/2KW8f3n3gY
— mubashir ahmed (@mubashir1397) April 15, 2018
مینوئن کا کہنا تھا کہ ’میں فواد عالم کے ساتھ کھڑا ہوں جنہیں ذاتی پسند نہ پسند کا نشانہ بناتے ہوئے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے‘۔
I firmly stand with @iamfawadalam25 who’s been the victim of personal favoritism and has been constantly neglected (deliberately) despite of the fact that he maintains himself as the fittest and one of the finest batsman in the current pool. #JusticeForFawadAlam
— MINION© (@TheOmarrization) April 15, 2018
ہارون نامی صارف نے امام الحق اور فواد عالم کے کرکٹ کیرئر کا موازنہ پیش کیا۔
Imam ul haq FC average: 34.46 (selected)
Fawad Alam FC average: 55.37 (not selected)
Inzamam ul haq’s nephew:
Imam ul haq ✔️
Fawad Alam ✖️#JusticeForFawadAlam pic.twitter.com/RBcg23t7YO
— Haroon (@iHarOonnN) April 15, 2018
عباد سلیم کا بلے باز کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو سلیکٹ نہیں کیا گیا جو کہ بہت برا اور متعصبانہ فیصلہ ہے‘۔
Consistent Performance still not selected.
Poor and biased selection.@InziTheLegend #PakistanCricket#JusticeForFawadAlam pic.twitter.com/M2cPkC1nJo
— Ibad Saleem. (@ebhi2010) April 15, 2018
مزمل آصف کا کہناتھاکہ ’دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کے بارے میں میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں‘۔
No words to say on the selection of Test for England tour!! #Standingagainstselection#JusticeForFawadAlam pic.twitter.com/Tcv7UfhqOW
— muzamilasif (@muzamilasif4) April 15, 2018
قطیبہ محمود نے لکھا کہ ’انضمام الحق کا آخر مسئلہ کیا ہے فواد عالم کو کیوں منتخب نہیں کیا گیا‘۔
Yaar Inzimam sahab ka akhir masla kia hai Fawad ko kiyon nahi select krte team mai….!!!#JusticeForFawadAlam
— Qutaiba Mehmood (@qutaiba_mehmood) April 15, 2018
واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان
سرفراز الیون آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی کو کھیلے گی جبکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔