تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

جسٹس ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

پشاور : پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنرکے پی حاجی غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں نگراں حکومت کے وزرا ، ہائی کورٹ کےجج صاحبان اوروکلا نے شرکت کی۔

تقریب میں جسٹس مسرت ہلالی نے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھایا ،گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئی چیف جسٹس سےحلف لیا۔

خیال رہے 8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہونے والی جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرلا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔

سال 1988 میں ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا ، جس کے بعد 2013 میں پشاور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئی اور 2014 میں مستقل جج بن گئی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے 2007 کی وکلا تحریک میں مرکزی سرگرم رکن رہیں اور احتجاجی مظاہروں میں مرد وکلاء کے شانہ بشانہ رہی۔

جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر ، سیکرٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور پہلی صوبائی محتسب کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کی خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور پہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -