ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

’جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن 3ماہ پہلے ہی ہوگیا تھا تو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری چاہتے ہیں آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے ماضی میں قوم افتخار چوہدری کیلئےکھڑی ہوئی مگر انہوں نےعدل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں برسر اقتدار ٹولہ مرضی کے فیصلے لینے کا خواہش مند ہے آئینی ترمیم کی حمایت کرنی والے اپنے چہرے پر کالک ملیں گے۔

- Advertisement -

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب لسانیت کا کارڈ نہیں چلے گا فارم پینتالیس کے حکمرانوں کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے، حق دوتحریک پورے پاکستان میں عدل وانصاف کیلئے ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے لسانیت کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا گیا، بوری بند لاشوں کا کلچر حیدرآباد میں بھی رہا لوٹ مار، تعصب کی آگ حیدرآباد میں بھی پھیلائی گئی لسانیت کے نام پرسیاست کرنیوالے خوشحال ہوئے لیکن قوم برباد ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں