ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط، کسی بھی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس آٖف پاکستان سے کسی بھی بینچ کاحصہ بننے سے معذرت کرلی،جسٹس فائز عیسیٰ رواں ہفتے ترقیاتی فنڈ کیس میں اختلافی نوٹ تحریر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس آٖف پاکستان کے نام خط لکھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کسی بھی بینچ کاحصہ بننے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پرچیف جسٹس پاکستان نےجسٹس فائزکوکسی بینچ میں شامل نہ کیا، جسٹس فائز عیسیٰ رواں ہفتےترقیاتی فنڈ کیس میں اختلافی نوٹ تحریر کریں گے۔

یاد رہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے پر اخباری خبر پر نوٹس لیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو فنڈز دینا آئین و قانون کے مطابق ہے؟، فنڈز آئین، قانون، عدالتی فیصلوں کےمطابق ہیں تو  معاملہ بند کردیں گے، اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔

جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز آئین و قانون کے مطابق ہوئےتو چیپٹر ختم کردینگے، ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی اور عدالتی کارروائی پر بینچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، سیکرٹری خزانہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خبر کی تردید کی تھی۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان کا داخل کردہ جواب کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں